خلاصة البحث: کتاب حافظ ابن تیمیہ علمائے دیوبند کی نظر میں - حضرت مولانا عثمان اقبال صاحب

Author:
11 January 2022
Disclaimer
This article is presented exclusively for the purpose of academic and theological inquiry. It is intended to facilitate scholarly discussion and does not aim to provoke, offend, or challenge religious sentiments.
خلاصة البحث: کتاب حافظ ابن تیمیہ علمائے دیوبند کی نظر میی
📌 نوٹ: یہ خلاصہ کتاب “حافظ ابن تیمیہ علمائے دیوبند کی نظر میں” کے آخری صفحہ سے ماخوذ ہے۔

 

۔۱ علمائے دیوبند حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے علمی کمالات اور خدمات کے منکر نہیں بلکہ مداح ہیں۔


٢۔ حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی صحیح تحقیقات سے علمائے دیوبند نے استفادہ کیا۔

 


٣۔ کسی شخصیت کے کمالات کے اعتراف کے ساتھ انکے شذوذ پر گرفت کرنے میں کوئی قباحت نہیں بلکہ شروع سے یہ اہل السنت والجماعت کا طرہ امتیاز رہا ہے۔

 


٤۔ حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے اھل السنت والجماعت کے مخالف عقائد اور فقہی شذوذ و تفردات ائمہ مجتہدین کے اجتہاد کی طرح نہیں ہے جو انہوں نے مسائل غیر منصوصہ یا مسائل منصوصہ متعارضہ میں کیا ہے۔ دونوں میں واضح فرق ہے۔ 

 


٥۔ اجماع کے مقابلے میں کوئی عقیدہ یا فقہی مسئلہ قابل قبول نہیں۔ حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے واضح طور پر بعض عقائد میں اہل السنت والجماعت کی مخالفت کی اور کئی مسائل میں خرق اجماع کیا۔

 


٦۔ جن عقائد میں حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے اہل حق اہل السنت والجماعت کی مخالفت کی ہے ان میں سے بعض اصولی عقائد ہیں جو ثبوتاً اور دلالةً  قطعی ہیں۔

 


٧۔ حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ پر اصولی تنقید سنی سنائی باتوں پر نہیں کی گئی بلکہ احتیاط پر مبنی تحقیق کے بعد علمائے اھل السنت والجماعت کی جانب سے رد کیا گیا۔

 


٨۔ کسی غیر محقق کی بات سے جو ابن تیمیہ سے اختلاف کی نوعیت کو محض لفظی نزاع دکھلانے کی کوشش کرے محققین دیوبند کی بات زیادہ وزن رکھتی ہے۔ 

 


٩۔ علمائے دیوبند کی عبارات کا جس نے بھی بغور مطالعہ کیا اس پر روشن ہوگا کہ جارحین کی جرح مفسر ہے جبکہ اس جرح کے برخلاف جس شرذمہ قلیلہ نے دفاع کی سعی کی تو انکا دفاع محض مبہم تعدیل پر مبنی ہے۔ کسی نے بھی جارحین کی جروحات کا جواب نہیں دیا بلکہ چھیڑا تک نہیں۔ 

 


١٠۔ وہ شخصیات جن تک حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی باطل عقائد پر مشتمل کتب نہیں پہنچیں وہ معذور ہیں اور ان کا قول محققین کے خلاف پیش کرنا بے فائدہ ہے۔ جن سے مدحیہ کلمات منقول ہیں تو وہ حافظ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی خدمات اور تبحر علمی کی مدح ہے نہ کہ باطل عقائد اور شذوذ کی، باطل عقائد اور شذوذ کی مدح کیسے ہو سکتی ہے جبکہ مادح کی سنیت اور دیوبندیت کا مدار ہی ان باطل عقائد و شذوذ کو باطل سمجھنے پر ہے؟

 

 

تلك عشرة كاملة

Spread the word
Islamic Knowledge
Educational Resources
Revival of Sciences
Authentic Teachings
Author:
Blog

Explore Our Recent Insights

Dive deeper into Islamic knowledge and teachings.

What Our Learners Say

Hear from students, teachers, and madrasahs who trust our resources.

"Ihya al-Uloom has transformed my understanding of Islamic sciences!"
Yusuf Khan
Student, University
"The resources provided are invaluable for anyone seeking knowledge in this field."
Ali Rahman
Researcher, Institute
"I highly recommend their courses to anyone interested in deepening their knowledge."
Ibrahim Ahmed
Educator, School
"The webinars are engaging and informative, making learning enjoyable!"
Omar Farooq
Author, Publisher
"I have gained so much from the educational videos offered here."
Zaid Latif
Scholar, Academy
"A fantastic platform for learning and growth in Islamic studies!"
Adeel Rahman
Consultant, NGO
"The depth of knowledge shared is truly remarkable and inspiring!"
Khalid Javed
Lecturer, College
"I appreciate the commitment to authenticity and quality in all materials provided."
Farhan Malik
Volunteer, Community
"The community built around this organisation is supportive and enriching!"
Suleiman Rashid
Entrepreneur, Startup